ضرب امن سائیکل کاررواں کے گوجرانولہ پہنچنے پر استقبال

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن سائیکل کاررواں 7 دسمبر 2016ء کو لاہور سے گوجرانوالہ پہنچ گیا، جہاں عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن ساجد محمود بھٹی، راجہ ندیم اور طیب ضیاء کی قیادت میں استقبالی وفد اور شہریوں نے کاررواں کا استقبال کیا۔ یہاں اہلیان گوجرانوالہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھوڑوں کا رقص پیش کیا اور ڈھول کی تھاپ پر شہریوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔

گوجرانوالہ کے مقامی قائدین میں سے امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، ضلعی ناظم تحریک محمد راشد میر، ضلعی صدر یوتھ محمد افضل گجر، سیکرٹری یوتھ گوجرانوالہ، صدر پاکستان عوامی تحریک حاجی محمد فاروق ملک، پی پی حلقہ جات کے صدور، ناظمین کاررواں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ جی ٹی روڈ کنگنی والا بائی پاس پہنچنے پر کاررواں کا استقبال کیا گیا، جس کے بعد سائیکلسٹ اگلی منزل کے لیے روانہ ہو گئے۔

رپورٹ:رفعت اشفاق چوھان۔ گوجرانوالہ

تبصرہ

Top