عوامی تحریک کامونکی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

پاکستان عوامی تحریک کے یوتھ ونگ کے زیراہتمام کامونکی میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان کے علاوہ، بچے، بوڑھے، نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ریلی میں مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کو جدوجہدِ آزادی کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیری 70سالوں سے آزادی اور اپنے حق خود مختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم کشمیر پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top