سرائے عالمگیر: منہاج القرآن ویمن لیگ کی محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر کے زیراہتمام 28 دسمبر 2015ء کو حاجی محمد عظیم سجاد کے گھر پر محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے علمگیر کی ناظمہ سلمیٰ مبشر کر رہی تھیں۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت نازیہ شفیق نے حاصل کی۔ رفعت وسیم، شگفتہ خرم، شازیہ شکیل، نازیہ شفیق، منہاج ویمن نعت کونسل سرائے عالمگیر، نسرین اختر اور ماہین فاطمہ نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بےکس پناہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

سلمیٰ مبشر نے محفل کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کی ساری خوشیاں حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے سے ہیں۔ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہ آمد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں اﷲ تعالیٰ خود ہی گلشن کائنات کو سجا دیتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا باعث ثواب ہے۔

محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top