عوامی تحریک گجرات کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

پاکستان عوامی تحریک گجرات کے زیراہتمام کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے اظہارِ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک گجرات کے قائدین و رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شریک ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیروں کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 185 دن گزرنے کے بعد بھی کشمیری عوا م کے ساتھ ہونیوالے مظالم میں کمی نہیں آئی۔ کشمیری عوام عالم اسلام سمیت اقوا م متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، آج 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے سڑکوں پر ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں لاہور سمیت ملک کے اہم شہروں میں پر ریلیاں نکالی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں میں بچے، بوڑھے، نوجوان نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

ادھر لاہور، کراچی، اسلام آباد، گوجرانوالا، ملتان، منڈی بہاؤالدین، سکھر، حافظ آباد، ناروال، سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، مظفر آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں پر امن یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں۔

تبصرہ

Top