حافظ آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

پاکستان عوامی تحریک حافط آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائڈ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، بعد ازاں پروگرام کی مناسبت سے کارکنان نے ترانوں کے ذریعے اپنے قائد سے عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

Top