منہاج القرآن کے زیراہتمام حافظ آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ

منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔

تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور اور کراچی سمیت شمالی پنجاب کے مختلف شہروں اٹک، چکوال، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فتح جنگ، چک بھون، میر پور آزاد کشمیر، حسن ابدال، نوشہرہ، جہلم، عیسیٰ خیل، کلور کوٹ میں ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کیمپ

سیلاب متاثرین کیمپ

تبصرہ

Top