ہری پور: منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل 2016ء سے مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز اور ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کو نئے انتظامی ڈھانچے اور ضرب امن مہم سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں 14 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس شریک ہوئیں اور تربیتی لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ ورکشاپ میں لیکچر دیتے ہوئے گلشن ارشاد اور انیلا الیاس نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ بدامنی، اخلاقی بگاڑ اور برائی کی آماجگاہ بن کر جہنم کی تصویر پیش کررہا ہے کیونکہ آج کی خاتون اپنا لاثانی کردار فراموش کرچکی ہے، اس کی ترجیحات بدل چکی ہیں۔ اسلام مخالف عناصر، عورت کے معاشرے میں کردار کی اہمیت کے پیش نظر سارا زور خواتین کے جذبہ ایمانی کو کمزور کرنے اور ان کی اقدار اور عقائد کو بگاڑنے پر لگارہے ہیں۔ فحاشی و عریانی کو اتنا رواج دیا گیا ہے کہ سارا کا سارا میڈیا عورت کو محض Project کے طور پر پیش کررہا ہے اور اسے انسانیت اور انسانی اقدار دونوں سے محروم کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی عورت اس جال میں ایسی پھنس چکی ہے کہ بے لباسی اور نیم عریانی کو اپنا فخر تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویمن لیگ نے اس بگاڑ کو محسوس کرتے ہوئے خواتین کو ان کے اصل کردار کا شعور دلانے اور انہیں معاشرے کی فعال اکائی بنانے کے لیے مصروف عمل ہے۔ ورکشاپ کا اختتام درودوسلام اور دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top