منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ہری پور کی اجتماعی قربانی

منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ہری پور نے علاقہ میں اجتماعی قربانی 2016 کا اہتمام کیا۔ جس کے لیے بڑے جانوروں سمیت بکرے چھترے بھی ذبح کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور کی تنظیم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی لوگوں کے حصوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر قربانی کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع پر قربانی کا گوشت تیار کرنے کے بعد باقاعدہ پیک کر کے مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ عید کے پہلے روز ہی گوشت معاشرے کے نادار لوگوں، غربا اور مستحقین تک پہنچایا گیا۔ اس سلسلہ میں ہری پور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکنان اور قائدین نے مثالی خدمات پیش کی۔ قربانی کا گوشت وصول کرتے ہوئے لوگوں نے مقامی تنظیم اور خصوصاً شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

Top