ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ہانگ کانگ آمد، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 06 جنوری 2016 کو چھ روزہ تنظیمی دورہ پر ہانگ کانگ پہنچے۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیداران، رفقاء، کارکنان اور وابستگان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ محمد نجیب، امجد نیاز، محمد نسیم نقشبندی، حافظ تنویر حسین شاہ اور دیگر ذمہ داران شامل تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا مشن امن پسندی اور تکریم انسانیت کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتی ہے، کیونکہ اس کا سرچشمہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہے۔

اپنے دورہ کے دوران ڈاکٹر حسین محی الدین قادری عوامی جمہوریہ چین میں حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے روضہ اقدس پر حاضری دیں گے۔ جمعۃ المبارک کی نماز وہ کولون مسجد میں ادا کریں گے جہاں میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر ان کا خطاب ہوگا۔ جمعہ کی شام کو وہ پاکستانی کلب میں پاکستانی بزنس مین کمیونیٹی سے ملاقات کریں گے۔ ہفتہ کے روز منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہانگ کانگ میں محفلِ میلاد سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دینگے اور آخری دن منہاج القرآن سن پو کونگ کے سینٹر کا دورہ کریں گے، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء کی طرف سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ

Top