منہاج ایشین کونسل کے رہنماؤں علی عمران اور چوہدری ناصر کا دورہ ہانگ کانگ

منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران اور ممبر چوہدری ناصرنے ہانگ کانگ کا 3روزہ دورہ کیا۔ دورہ میں دونوں رہنماء 19جولائی 2019ء کو 9 بجے ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔ منہاج القرآن ہانگ کانگ کے راہنماؤں علامہ محمد نسیم خان نقشبندی۔ علامہ محمد ظہیر خان نقشبندی، چوہدری فیصل نجیب، راجہ محمد جاوید، محمد امجد فیضی، چوہدری وقارحسین، تصدق جاوید اور چوہدری طاہر محمود نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

20 جولائی بروز ہفتہ دن 2 بجے نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے ساتھ ایک بھرپور میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں جملہ تحریکی اور تنظیمی معاملات زیر بحث لائے گئے اور ہانگ کانگ میں تحریکی اور تنظیمی معاملات کی بہتری اور مشن کے فروغ کے لیئے ایک بہترین روڈ میپ تیار کیا گیا۔

20 جولائی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر سن پو کنگ میں محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی اور کارکنان سے ملاقات کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یہاں علامہ محمد نسیم خان نقشبدی نے قربانی کی فضیلت پر خطاب کیا جبکہ علی عمران نے بچوں کی تربیت میں والدین کے کردار پر بہترین گفتگو کی اور ایک بہترین پروگرام کے انعقاد پر علامہ سید تنویر شاہ اور جملہ منتظمین کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

مورخہ 21 جولائی بروز اتوار دن 2 بجے منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منہاج القرآن ہانگ کانگ کے لائف ممبرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں جملہ تحریکی اور تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے اور درج ذیل فیصلہ جات کیئے گئے

1۔ مجلس شوری ہانگ کانگ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

2۔ محمد سکندر باچا شوری کے صدر اور ایم طارق اسسٹنٹ مقرر کئیے گئے جبکہ تمام لائف ممبرز کو شوری کے ممبر کا درجہ دیا گیا۔

3۔ منہاج ویمن لیگ کی کوآرڈینیٹنگ باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں ہر منہاج اسلامک سنٹر سے 2 بہنوں کو ممبر نامزد کیا گیا۔

4۔ حسنین اعظم کو کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ مقرر کیا گیا۔

5۔ ہر لائف ممبر کو اس سال ایک نئے جزبے کے ساتھ نئے ممبران کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

6۔ لاہور مرکز میں عالم اسلام کی پہلی روبوٹک لائبریری کے قیام کے لیئے کی جانے والی کاوش کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی کوشش کی جائے گی۔

7۔ قائد کے خطابات کو گھروں میں باقاعدگی سے سننے کا اہتمام کیا جائے گا۔

اجلاس کے آخر میں علی عمران نے تمام کارکنان اور عہدیداران کو مشن کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ منہاج القرآن ہانگ کانگ ایشیاء کی تنظیمات کے لیئے ایک مثالی تنظیم کا کردار ادا کرے گی۔

مورخہ 21 جولائی بروز اتوار بعد نماز مغرب منہاج اسلامک سنٹر چھنگ ای میں کارکنان کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں چھنگ ای کے تمام کارکنان نے اپنے معزز مہمانوں کو مشن کے فروغ کے لیئے اپنے بھرپور کردار کا یقین دلایا۔

علی عمران نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور علامہ محمد ظہیر خان نقشبندی اور سنٹر کی انتظامیہ کو بہترین نشست کے اہتمام پر مبارکباد پیش کی۔

منہاج ایشین کونسل کے قائدین کے اس دورے نے ہانگ کانگ تنظیم کے تمام کارکنان کو ایک نیا ولولہ اور حوصلہ دیا اور ایک نئے جزبے کے ساتھ مشن کے فروغ کے لیئے کی جانے والی کوششوں میں تازہ روح پھونک دی۔

رپورٹ: چوہدری طاہر محمود، جنرل سیکرٹری MQ

تبصرہ

Top