منہاج القرآن انٹرنیشنل (پونچھ، ریاست جموں وکشمیر) کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل سیرت النبی (ص) کانفرنس

مورخہ: 30 جون 2012ء

دور حاضر میں مسلمانوں کی پستی کا سبب سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دوری ہے۔ اسلام کا دہشت گردی سے دور کا واسطہ نہیں، اسلام امن، سلامتی، محبت روادری اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔

جامعہ انوار العلوم (پونچھ، ریاست جموں وکشمیر) کے زیراہتمام مورخہ 30 جون 2012ء کو دور روزہ انٹرنیشنل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز نہایت تزک و احتشام کے ساتھ کالج گراؤنڈ پونچھ میں کیا گیا۔ جس میں ریاست بھر سے تقریبا ایک لاکھ لوگوں نے دو دنوں میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام کے عظیم علماء، واساطین امت نے مسلمانوں کے جم غفیر سے کئی اہم موضوعات پر خطابات کئے۔ صدام یونیورسٹی (بغداد) کے فاضل مولانا ڈاکٹر انور احمد بغدادی نے اسلام، انسانیت اور بھائی چارہ کے موضوع پر ایک پر مغز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام محبت، رواداری، اور بھائی چارہ کا مذہب ہے، اسلام انسانیت کے احترام پر سختی سے زور دیتا ہے، اسلام دنیا میں تلوار کے زور سے نہیں بلکہ اخلاق و کردار سے پھیلا ہے۔

کانفرنس کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل پونچھ ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، سی ڈیز، ڈی وی ڈیز اور کتب کا سٹال لگایا گیا جو پہلے ہی روز خالی ہو گیا۔ کانفرنس میں بڑے بڑے ہورڈنگز لگائے گئے تھے جس میں شیخ الاسلام کی تصویروں کے ساتھ ان کے فرمودات بھی لکھے گئے تھے۔

رپورٹ: یاس علی

تبصرہ

Top