منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ سے صحافی نواز مجید کشمیری کی ملاقات

برطانیہ کے معروف کشمیری صحافی نواز مجید کشمیری نے منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر وسیم بٹ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آئرلینڈ کے معروف بزنس مین ساجد جاوید، کاشف جاوید اور ارسلان مجید بھی آپ کے ساتھ تھے۔

اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جس جس نے بھی اس ملک کا پیسہ لوٹا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے وہ چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں اسے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ انہوں نے اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی کے اس وقت وطن عزیز شدید بحرانی کفیت کا شکار ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کر کے اس خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ‎آج عالم انسانیت کو امن کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو کر بھارت کو کشمیر میں ظلم سے روکنا ہوگا اور مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہوگا۔ یہ مسئلہ کسی جنگ سے نہیں بلکہ بات چیت اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے ہوئے نواز مجید اور وسیم بٹ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان اور انسانی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا جو نون لیگ کی حکومت اور ان کی سرپرستی میں ہوا، جسے کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا نے دیکھا اور اس سانحہ کو پانچ سال گزرنے کے بعد اور تمام تر قانونی جدوجہد کے باوجود مظلوموں کو انصاف نہیں مل رہا۔ اس کی بڑی وجہ قاتلوں کا طاقتور اور دولت مند ہونا ہے اور یہ نظام مظلوموں کی بجائے ظالموں کا تحفظ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ وہ دن جلد آئے گا جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے گلے میں پھانسی کا پھندا ہوگا اور انصاف کا سویرا طلوع ہو گا اور مظلوم سرخرو ہوں گے۔

تبصرہ

Top