منہاج القرآن ويمن ليگ کے زيراہتمام شيخ الاسلام کي کتب کی نمائش

مورخہ: 08 مئی 2010ء

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زيراہتمام 8 مئی 2010ء کو اسلام آباد کے F-9 پارک میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور سي ڈيز کي نمائش کا اہتمام کيا گيا۔ نمائش میں اسلام آباد کی مؤثر شخصیات، سفيروں، ڈاکٹرز، وزراء، سینیٹرز، ماہرين تعليم، وکلاء، لیکچررز، پروفیسرز، سکالرز، رائٹرز، سٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کي کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کتب کي نمائش وزٹ کرنے والے معزز مہانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کے اس علمی خزینے اور تجدیدی کام کی عظمت کو سراہا۔ مہمانوں نے اس قدر فکری و تجدیدی کتب اور سی ڈیز کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا بھي اظہار کیا۔ انہوں نے کثیر تعداد میں کتب اور سی ڈیز کی خریداری بھی کی۔

منہاج پروڈکشنز کے ذریعے معزز مہمانوں کے تاثرات کو ريکارڈ بھي کيا گيا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کا تعارفی Profile، منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تعارف اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے تعارف و لٹریچر کے ساتھ دہشت گردي کے خلاف فتویٰ اور دیگر کتب کے تحائف بھي تمام معزز مہمانان گرامی کو ديئے گئے۔

مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور ناظمہ دعوت محترمہ فریحہ خان نے اسلام آباد تنظیم کے ساتھ مل کر نمائش کے انتظامات کيے۔ سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور ڈائریکٹر منہاج پروڈکشنز شفیق الرحمٰن سعد اور ان کي ٹيم نے بھي نمائش کے کامياب انعقاد ميں خصوصی تعاون کیا۔

مرکز ی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ اس سے قبل بھی لاہور کے قصرذوق حال لبرٹي گلبرگ ميں 16 فروری 2010ء کو ایسی ہی نمائش کا کامياب انعقاد کر چکي ہيں۔ جس ميں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب، DVDs اور CDs سے معاشرے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے کو متعارف کرايا گيا۔ اب ايک بار پھر لاہور میں ایسی ہی ایک اور نمائش کا اہتمام بھی جلد کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ

Top