علامہ محمد ہارون عباسی کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

علامہ حافظ محمد ہارون عباسی نے 10 ستمبر سے 14 ستمبر 2011ء تک اہلیان گلیات کے وفد کے ساتھ "مرکزی سیکرٹریت تحریک منہاج القرآن" کا وزٹ کیا۔ خطہ کوہسار میں اپنے مصروف دعوتی تبلیغی دورے کے بعد علامہ حافظ محمد ہارون عباسی مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے تھے، جہاں معززین گلیات کے وفد کے ہمراہ مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، علامہ محمد ادریس، ساجد محمود بھٹی، علامہ غلام مرتضی علوی اور علامہ علی اختر اعوان سے ملاقاتیں کیں۔ حالیہ دورہ پنجاب اور فرئنٹیر پر مرکزی قائدین نے علامہ حافظ محمد ہارون عباسی کی خدمات کو سراہا اور بالخصوص محترم ناظم اعلی نے ان کی خصوصی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کی۔

امیر پنجاب احمد نواز انجم اور ساجد محمود بھٹی سے ملاقات کے دوران آپ نے تحریک منہاج القرآن فرنٹییئر/ پنجاب کو تحصیل کا درجہ دلانے کی تجویز پیش کی۔ جس کی باقاعدہ منظوری لینے کے بعد آپ نے گلیات میں تحریک کی باقاعدہ تنظیم سازی بھی شروع کر دی۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران ہی انہوں نے کالج آف شریعہ میں منہاج یونیورسٹی کے معزز اساتذہ کرام سے بھی ملاقات کی۔

رپورٹ: ساجد محمود عباسی القادری (ناظم تحریک منہاج القرآن گلیات)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top