آج بھی مزدور کو اس کا حق نہیں مل سکا: قاضی شفیق

مورخہ: 01 مئی 2019ء

پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ محنت کش کو اللہ تعالیٰ نے اپنا دوست قرار دیا ہے۔ ہر دور میں مزدورکے نام پر سیاست ہوتی رہی ہے مگر آج بھی مزدور کو اس کا حق نہ مل سکا، مزدور اللہ کا دوست ہے اور مزدور کی خوشحالی ہی میں معیشت کی خوشحالی ہے۔ موجودہ دور میں خوف ناک مہنگائی اور سماجی مسائل میں اضافے کے باعث مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم ہوگئی ہے۔ وہ نائب صدر شمالی پنجاب حافظ نذیر کی جانب کیساتھ ایک اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں غلام علی خان اور ملک طاہر جاوید بھی شریک ہوئے۔

قاضی شفیق نے کہا کہ عوام پاکستان نے موجودہ حکمرانوں پر بہت امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں، مگر حکومت نے مہنگائی میں کمی کرنے کی بجائے، مہنگائی میں اضافہ کر کے عام آدمی، مزدور طبقے کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کیا ہے۔ ملک کی 50 فیصد ملک کی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جو بمشکل دو وقت کی روٹی کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مزدوروں کو صحت تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کرے۔ مزدوروں کو روزگار بھی ملنا چاہیے اور روزگار کا تحفظ بھی۔ اس وقت کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں مزدوروں کا استحصال نہ ہو رہا ہو، دکھ اس بات کا ہے کہ مزدور کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔

تبصرہ

Top