منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام محفل میلاد کرنل (ر) اشرف اعجاز کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ محفل میں نامور نعت خواں خواتین نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے ’’من یطیع الرسول فقد اطاع اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ محفل پاک کے نتیجے میں جلد ہی ماہانہ درس عرفان القرآن کا آغاز کیا جائے گا۔

تبصرہ

Top