پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیاں نکالی جائیں گی

پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے زیراہتمام 5 فروری 2020ء کو یوم کشمیر بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا۔ عوامی تحریک کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں ترجمان پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب غلام علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان عوامی تحریک کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی۔

اجلاس میں صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق، نائب صدر ملک طاہر جاوید غلام علی خان نے شرکت کی اور یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ، شمالی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں سیمیناراور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ راولپنڈی میں چاندنی چوک تا لیاقت باغ ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت خرم نواز گنڈاپور، قاضی شفیق اور شمالی پنجاب اور ضلع راولپنڈی کے قائدین کریں گے۔ شمالی پنجاب کی تمام تنظیمات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تبصرہ

Top