منہاج ویمن لیگ 8 مارچ کو یوم خواتین ’’اساس‘‘ کے عنوان سے منائے گی

مورخہ: 01 مارچ 2020ء

یوم خواتین 8 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے، منہاج القرآن ویمن لیگ یوم خواتین پر عورت معاشرہ ساز، عورت خاندان کی اساس کے عنوان سے نیشنل پریس کلب میں تقریب اور بعد ازاں واک کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ثمینہ یاسمین، بیگم ریاست، فائضہ شکیل بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عورت کے نام پر جس بیہودگی، بے پردگی اور غیرشائستگی کا مظاہرہ کیا گیا اور اسلامی شعائر کامزاق اڑایا گیا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلامی شعائر اور خواتین کے حقوق، تحفظ اور تقدس کی عملی تصویر کو عوام الناس میں روشناس کرانے کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کرے گی۔ سیمینار میں مختلف سیاسی، مذہبی، اور سماجی تنظیموں کی نمائندندگان شرکت کریں گی۔

تبصرہ

Top