منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام درس قرآن و حدیث کی آخری کلاس

مورخہ: 26 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 26 جون 2010ء بروز ہفتہ مشنری ساوریانی ہال میں درس قرآن و حدیث کی آخری کلاس منعقد ہوئی جس میں خواتین و حضرات کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خواتین اور طالبات کے لئے علیحدہ ہال میں انتظام کیا گیا تھا جہاں سے انہوں نے ایک بڑی TV سکرین کے ذریعے پروگرام کی کارروائی دیکھی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز صوفی امانت علی کی تلاوت سے ہوا جبکہ ملک محمد اصغر اور صوفی امانت علی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی، پروگرام کی نقابت کے فرائض وقار احمد قادری نے احسن انداز میں ادا کئے۔

نقیب محفل وقار احمد قادری نے حاضرین مجلس کو بتایا کہ سال 2010ء میں اب تک جو درود پاک پڑھا گیا ہے اس کی تعدا د 150,000,00 (ڈیڑھ کروڑ) ہے۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے سورۃ یوسف بمعہ ترجمہ و تفسیر مکمل اور واقعہ یوسف علیہ السلام پرسوز انداز میں بیان کیا جس کو سن کر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب تحفۃ النقباء سے ایک حدیث پڑھائی۔

پروگرام کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی اسی طرح کے تربیتی و تدریسی پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ اہلیان اٹلی ان سے مستفید ہو سکیں، کلاس کے اختتام پر لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمدیعقوب (دیزیو، اٹلی)

 

تبصرہ

Top