اٹلی: منہاج القرآن (بریشیا) کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل(بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 62 ویں یوم ولادت کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں رفقاء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کی نقابت کے فرائض حاجی محمد یونس بٹ نے سرانجام دیئے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے بچوں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اللہ کے نیک بندوں کی پہچان اور ان کی سنگت کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

تقریب کوئٹہ پاکستان میں گذشتہ دنوں ہونے والے اندوہناک سانحہ کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جس میں ہزارہ کمیونٹی اور کراچی میں شہید ہونے والے بے گناہوں کے ایصال ثواب اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا جبکہ سید ثقلین حیدر شاہ کی طرف سے جملہ شرکاء کے لئے ضیافت کا انتظام کیا گیا۔

رپورٹ: حسنین سلیم منچلا

تبصرہ

Top