اٹلی: پاکستان عوامی تحریک یورپ کا سالانہ اجلاس (افتتاحی سیشن)

مورخہ: 05 مئی 2018ء

پاکستان عوامی تحریک یورپ کا دو روزہ سالانہ اجلاس اٹلی میں 5 مئی 2018ء کو شروع ہو گیا، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر شاہد ملک اور جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محمد منیر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یورپ کے تمام ممالک سے پاکستان عوامی تحریک کے صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کر رہے ہیں۔

5 مئی کو اجلاس کے افتتاحی سیشن میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ انہوں نے یورپ میں پاکستان عوامی تحریک کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء کو بریفنگ دی۔ دو روزہ اجلاس 6 مئی کو اختتام پزیر ہو گا۔

تبصرہ

Top