منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب

مورخہ: 14 اگست 2018ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی بریشیاء کے زیراہتمام پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کی تقریب 14 اگست 2018ء کو منہاج اسلامک سینٹر بریشیاء میں منعقد ہوئی، تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و کارکنان سمیت بریشیاء میں موجود پاکستانی کمیونٹی سیاسی و سماجی شخصیات اور بچوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

تقریب کے لیے منہاج یوتھ لیگ بریشیاء کے نوجوانوں نے ہال کو قومی پرچم اور غباروں سے سجایا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ علی رضا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ امجد علی اور دیگر بچوں نے ملی نغمے پیش کیے۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض عثمان زیب نے انجام دیئے۔

منہاج القرآن بریشیاء کےصدر مظہر اقبال نے شرکاء اور معزز مہمانوں کو استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں دو باتیں اسلامی ریاست مدینہ کیساتھ مشترک ہیں، پہلی ریاست مدینہ کے بعد یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا جبکہ دوسری پاکستان بننے کے بعد بھی لوگوں کو ہجرت بھی کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے ہمیں پاکستان پر ایمان کی مضبوطی کے ساتھ اپنے تن من دھن کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی و امت مسلمہ کی ترقی، شہداء کے بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ:افضال مرزا

تبصرہ

Top