منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 29 اپریل 2012ء بروز اتوار کو مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران نے کی۔اجلاس میں جاپان بھر سے ممبران شوریٰ نے شرکت کی جبکہ صدرNPO صالح خان افغانی اور ڈائریکٹر منہاج القرآن اباراکی کین جاپان علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز حافظ محمد یعقوب نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ علامہ محمد شکیل ثانی نے درود پا ک کا ورد کرایا۔اجلاس میں ٹوکیو، اباراکی، ناگویا، شیزوکا اور گما کین کے صدور، ناظمین اور ناظمین مالیات نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر سید عثمان شاہ بخاری نے صدر منہاج ایشیئن کونسل علی عمران کو بریفنگ کی دعوت دی۔علی عمران نے فروغ دعوت کی حکمت عملی کے حوالہ سے مرکز کی ہدایات سے آگاہ کیا اور کہا کہ منہاج القرآن روایتی مذہبی تنظیم ہے نہ ہی سیاسی وسماجی جماعت، یہ نہ ہی روایتی پیر خانہ ہے نہ ہی کوئی مسجد کمیٹی، نہ ہی فقط فلاحی آرگنائزیشن، نہ ہی روایتی تبلیغی جماعت، نہ ہی تعلیمی وتدریسی جماعت بلکہ یہ ایک فکر ی ونظریاتی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی ہدایت پر تمام اسلامک سنٹرز پر بڑے سائز کی فلیٹ ٹی وی سکرین نصب کی جائیں اور ہر ہفتہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب کارکنوں کو سنایا جائے۔ ان پروگرامز کی باقاعدہ رپورٹنگ اپنی لوکل ایگزیکٹو کونسل کی وساطت سے ملکی ایگزیکٹو کونسل کو کی جائے اور جن مراکز پر ٹی وی سکرین نصب نہیں کی گئی دو ہفتوں کے اندر اس سنٹر میں فلیٹ ٹی وی سکرین نصب کر لی جائے۔ منہاج ایشیئن کونسل علی عمران نے علامہ محمد شکیل ثانی کی جاپان کے لئے مستقل تقرری پر تمام ممبران شوریٰ کو مبارکباد دی اور علامہ محمد شکیل ثانی کو ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ابارکی کین جاپان کی تقرری کا نوٹیفکیشن دیا۔

میٹنگ میں ایشیائی ممالک کے لئے میٹنگ کا طریقہ کار کا سرکلر جو ناظم امورخارجہ کی طرف سے بھجوایا گیا پڑھ کر سنایا گیاجس پر جملہ اراکین شوریٰ نے اتفاق رائے سے عمل کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے جنر ل سیکرٹری محمد اعجاز رمضان کیانی نے ایجنڈے کے پہلے پوائنٹ مرکز منہاج القرآن اباراکی کین کی تعمیر کو ہاؤ س کے سامنے رکھا جس پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مرکز کی تعمیر کا کام رمضان المبارک سے پہلے شروع ہو جانا چاہیئے جس کے لئے تعمیراتی کمیٹی کی منظوری دی گئی جس کے مطابق صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن محمد انعام الحق کو مرکز کی تعمیراتی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا جبکہ NPO جاپان کے صدر صالح خان افغانی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ممبران میں علامہ محمد شکیل ثانی، ماہا خان، شفقت بٹ، مہر عظیم جبکہ تما م صدور بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔مرکزی تنظیم کے صدر اور ناظم بھی اس تعمیراتی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

ایجنڈے کا دوسرا پوائنٹ NPO کی آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کیا ہوگا۔اس پر صالح خان افغانی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ جب سے NPOکی ذمہ داری سنبھالی ہے کسی بھی سکالر کا ویزہ مسترد نہیں ہوا۔ NPO اب تک پانچ ملین رقم مساجد، زلزلہ زدگان، جیل سے رہائی، سونامی مرحومین اور بیماروں میں تقسیم کر چکی ہے۔ انشاء اللہ 25 مئی2102ء تک ناگویا کا مرکز بھی NPO رجسٹر کروا دے گی۔ شوریٰ نے آئندہ دوسال کے لئے صالح محمد خان افغانی کو ہی NPOکو صدر منتخب کیا گیا۔

ممبر سازی کے عمل کو فعال کرنے کے لئے علامہ محمد شکیل ثانی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے جاری حکم نامہ کہ اپنی آمدن کا ایک فیصد مرکز جمع کرایا جائے کو دہراتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے 10,000 جاپانی ین ماہانہ جمع کرائیں گے۔ اس موقع پر علی عمران نے پانچ ہزار، انعام الحق نے پانچ ہزار، محمد حنیف مغل نے پانچ ہزار، مظہر حسین نے پانچ ہزار جبکہ دیگر ساتھیوں نے وقت کی قلت کے پیش نظر اعلان نہ کیا۔ ممبران مجلس شوریٰ نے علامہ محمد شکیل ثانی کے اس ایثار پر خوشی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں علامہ شکیل ثانی کے شاگرد محمد معاذ نے ممبران شوریٰ کے سامنے خوبصورت انداز میں تقریر کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔اجلاس کا اختتام علامہ محمد شکیل ثانی کی دعا سے ہوا جس کے بعد شرکاء کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا جس کوعلامہ محمد شکیل ثانی نے خودتیار کیا تھا۔

رپورٹ: سید عثمان شاہ بخاری،محمد اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top