منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام محفل ختم قرآن

مورخہ: 14 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 14 اگست 2102ء کو شینتو مورا میں عظیم الشان محفل ختم قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں گما کین سے حافظ محمد اعظم نوری منہاجین (لیکچرر گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ) خصوصی طور پر تشریف لائے۔علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن اباراکی کین قافلے کی صورت میں شینتو مورا پہنچے، قافلے کی قیادت محمد انعام الحق صدر پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان نے کی۔ جبکہ محمد اصغر بھنڈر(صدر گماکین) تحریکی احباب کے ہمراہ پہنچے۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے متعلم حافظ محمد عاکف نے ماہ رمضان میں صلوۃ التسبیح میں قرآن سنانے کی سعادت حاصل کی۔

پروگرام کا انتظام وانصرام تاحیات رفیق محمد اعجاز اور ان کے بڑے بھائی نے مل کر کیا جبکہ محمد وارث (تاحیات رفیق)، محمد سلیم خاں (ناظم تعلقات عامہ)، محمد نوازاور حاجی غلام شبیر بھی پیش پیش رہے۔ پروگرام انتہائی خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا، ننھے منے بچوں نے نقابت، تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تقاریر سے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ حافظ محمد عاکف نے علامہ محمد شکیل ثانی اور علامہ حافظ محمد اعظم نوری کا شکریہ ادا کیا اور تمام تنظیمی احباب کو خوش آمدید کہا۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے خطاب میں عظمت قرآن پر سیر حاصل گفتگو کی، جبکہ علامہ حافظ محمد اعظم نوری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور مشن پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو تحائف اور گلدستے پیش کئے، خصوصی دعا کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top