تحریک منہاج القرآن صراط عشق اور صراط مستقیم ہے: علامہ محمد شکیل ثانی

مورخہ: 15 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام عظیم الشان روحانی اجتماع بعنوان شب توبہ مورخہ 15 اگست 2102ء کو جامع مسجد المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن میں منعقد ہوا جس میں ختم قرآن کرنے پر قاری محمد جمیل شاہد کو پھولوں کے گلدستوں سے نواز گیا۔

سال کا بہترین اور غیر حاضری نہ کرنے والا نمازی حضرت حسین کو قرار دیا گیا اور انہیں بھی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، جبکہ پچھلے چھ سالوں سے مسلسل مرکز منہاج القرآن کا بجلی کا بل ادا کرنے والے مہر محمد عظیم کو بھی پھول پیش کئے گئے۔ ماہ خاں جو کہ مرکز کی تعمیر کے حوالہ سے پیش پیش ہیں انہیں بھی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ ماہ رمضان المبارک میں سامع کی ڈیوٹی سرانجام دینے پر مفتی گل محمد اور حافظ پٹھان کو بھی پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔صالح محمد افغانی (صدر NPO)، محمد انعام الحق، محمد ایاز، محمد حنیف مغل اور علامہ محمد شکیل ثانی نے معززین کو پھولوں کے گلدستے او ہار پیش کئے جبکہ پورا رمضان المبارک 30روزہ دروس قرآن دینے پر مسجد کی انتظامیہ نے علامہ محمد شکیل ثانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صالح محمد افغانی کے بیٹے محمد شاکر نے حاصل کی، حافظ گل محمد نے بھی تلاوت کی۔ نقابت کے فرائض محمد انعام الحق اور حافظ محمد عاکف نے سرانجام دیئے۔محمد عثمان سنی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔علامہ محمد شکیل ثانی کے شاگرد محمد معاذ اعجاز کو انتظامیہ کی طرف سے واسکٹ پہنائی گئی جنہوں نے انتہائی خوبصورت اندازمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور تعلیمات پر مدلل گفتگو کی۔

علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اباراکی کین، جاپان) نے قرآن کی عظمت اور مقام صاحب قرآن کے موضوع پر مدلل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کی تحریک ہے اور یہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گامزن ہے۔ صالح محمد افغانی نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ ماہ خان نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top