جاپان: واقعہ کربلا حق کی دائمی فتح ہے۔ علامہ محمد شکیل ثانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 22 نومبر 2012ء کو یوکی کی البلال مسجدمیں عظیم الشان شہادت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت مسجد البلال کے خطیب وامام حافظ محمد طاہر جمال نے کی۔

شہادت کانفرنس کی نقابت معروف سماجی شخصیت نعیم خان نے کی۔ تلاوت ونعت کے بعد علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین، جاپان) نے ذبح اسماعیل سے پیکر ذبح امام حسین تک کے موضوع پر انتہائی مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے سورۃ الصفٰت اور سورۃ البقرہ کی روشنی میں بتایا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام سے جس قربانی کا آغاز ہوا وہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی پر اختتام پذیر ہوئی۔ اللہ رب العزت نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو بچا کر ان کی قربانی کے بدلے سے عظیم فدیہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی کی صورت میں قبول فرما لیا۔ واقعہ کربلا حق کی دائمی فتح ہے۔

امام عالی مقام کی قربانی ہمیں پھر سے سوئے کربلا بلا رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد عوام کے لئے ایک نوید ثابت ہو گی، قوم کو اٹھنا ہوگا اور ظالمانہ نظام کو پاش پاش کرنے کے لئے امام عالی مقام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کے صدر محمد ایاز، ناظم نشرواشاعت محمد فیصل ملک، سینئرنائب صدرعلی حسنین، ناظم مالیات محمد حنیف مغل، منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر محمد انعام الحق کے علاوہ دیگر تنظیمی وتحریکی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے اختتام پر احمد سعید بھٹی، محمد جاوید بھٹی اور محمد اکرم بھٹی کے والد محترم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top