جاپان: علامہ محمد شکیل ثانی کا آن لائن اخبار نیوز ڈے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے جاپان میں نئے شروع ہونے والے اخبار نیوز ڈے کا افتتاح کیا اور خصوصی خطاب کیا، اس موقع پر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر محمد انعام الحق اور ناظم نشرواشاعت شاہد رضا چودھری نے بھی اظہار خیال کیا۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 6 کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ جب بھی کوئی خبر لے کرآئے تو تحقیق کر لیا کرو۔ آج صحافت کو بدنام کر دیا گیا ہے، ضرورت ہے کہ اچھے اور معیاری اخبارات مارکیٹ میں آئیں اور پوری ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں۔ اس موقع پر اردو نیٹ جاپان کے بانی ناصر ناکا گاوا، تجزیہ نگار اور کالم نگار طیب خان، پاک جاپان نیوز کے چیف ایڈیٹراور منہاج القرآن جاپان کے ناظم شاہد رضا چودھری جو جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر بھی ہیں، پاکستان سے تشریف لائے جذبہ میگزین کے ایڈیٹر نوید شاد آرائیں، معروف سماجی وسیاسی شخصیت نعیم آرائیں، سید عابد شاہ، رئیس صدیقی، کشمیر کونسل جاپان کے چیئر مین مرزا خلیل بیگ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے اخبار کے اجراء پر نوید امین اور عون شاہد ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کی اور وعدہ کیا کہ ہفتہ میں ایک کالم نیوز ڈے کے لئے لکھا کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم غنی آرائیں نے منہاج القرآن کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔ رانا عامر محمود، ناصر ناکا گاوا، رانا محمد امتیاز، محمد انعام الحق، شاہد رضا چودھری نے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اکٹھے چلنے کا عزم کیا۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top