جاپان: تحریک منہاج القرآن سوئے کربلا گامزن ہے۔ علامہ محمد شکیل ثانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا سفر سوئے کربلا جاری ہے اور وقت آگیا ہے کہ حسینیت ہر یزیدی طاقت سے ٹکرا جائے اور باطل یزیدی نظام کو سمندر برد کر دے۔ منافقت کا خاتمہ کر کے اقتدار عوام کو منتقل کر دیا جائے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے ان خیالات کا اظہار مورخہ 16 نومبر 2013 کو جامع مسجد معصومیہ گماکین میں منعقد ہونے والی عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے حافظ محمد احمد قمر (خطیب مسجد ہذا) نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ اصغر علی بھنڈر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ حاجی محمد سعید نے قصیدہ امام عالی مقام پیش کیا۔ NPO جاپان کے صدر حاجی وارث علی، محمد سلیم خان، اعجاز احمد، رانا نواز، حافظ ایوب، فیصل ملک اور دیگر ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: اصغر علی بھنڈر

تبصرہ

Top