جاپان: منہاج القرآن مرکز پر اعتکاف بیٹھنے والوں کے اعزاز میں محفل شکرانہ

مورخہ: 07 اگست 2013ء

اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ اعتکاف ہے، دنیا سے کٹ کر اللہ کا ہو جانا خوش نصیبی ہے۔ جاپان جیسے ملک میں جہاں مادیت عروج پر ہے، منہاج القرآن جاپان کے رفقاء حافظ محمدیعقوب، حاجی صداقت علی، شہباز احمد اور محمد طلال نے جامع مسجد المصطفیٰ میں مسنون اعتکاف کیا۔ ان معتکفین کے اعزاز میں 07 اگست 2013 کو بعد نما زعشاء محفل شکرانہ ادا کی گئی۔

ان چاروں رفقاء کو پھولوں کے گلدستے دیئے گئے اور ہار پہنائے گئے، علامہ شکیل ثانی (ڈائریکٹر ) نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان بھر میں یہ واحد مرکز ہے جس پر لوگ معتکف ہوئے،دس دن تک دن رات قرآن کی تلاوت اور نوافل ادا ہوتے رہے۔ان معتکفین کی سحری وافطاری کا انتظام وانصرام علامہ شکیل احمد ثانی کرتے رہے۔پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد شکیل ثانی نے رقت آمیز دعا کرائی جس سے ہر آنکھ پرنم تھی۔

رپورٹ: اصغر علی بھنڈر

تبصرہ

Top