جاپان: منہاج القرآن اباراکی مرکز پر 12 روزہ محافل کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز اباراکی کین باندوشی جامع مسجدالمصطفیٰ میں 12 روزہ محافل میلاد اور ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یکم ربیع الاوال سے لے کر روزانہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت، درود و سلام اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیان ہوا اور 12 ربیع الاول تک ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

12 روزہ محافل ہر روز بعد نماز عشاء منعقد ہوتیں جس میں تلاوت،نعتیں اور علامہ محمد شکیل ثانی(ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر جاپان) کا خصوصی خطاب ہوتا۔ تلاوت کی سعادت حافظ محمد یعقوب اور قاری حامد کے حصہ میں آئی۔آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں ثاقب الرحمن، محمد وقاص، حافظ ذوالقرنین، ملک محمد فیصل اور عثمان سنی شامل ہیں۔ ضیافت میلاد کی تیاری میں حافظ محمد یعقوب، علامہ محمد شکیل ثانی، عظیم بٹ اور محمد یوسف حسن کشمیری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔علامہ محمد شکیل ثانی نے محبت رسول اور ادب رسول کے موضوع پر تفصیلی اور مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔

ان 12 روزہ محافل میں چیباکین سے محمد رفیع، شاویز حیدر،قمر زمان، صیام رفیع، سرفراز نوشاہی، سکندر پسیہ، حافظ ذوالقرنین، گماکین سے حاجی وارث،محمد سلیم خان،ابارکی کین سے حضرت حسین، خیال حسین،امیر حسین،رانا ارکرم، امتیاز شیخ، حافظ ایوب بٹ، شیخ سرور،متی خان رانجھا اور دیگر احباب باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے۔

رپورٹ: حافظ محمد ایوب بٹ

تبصرہ

Top