جاپان: مصطفوی انقلاب کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی: علامہ شکیل ثانی

مورخہ: 30 مئی 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ شکیل احمد ثانی نے جشن مولود کعبہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انقلاب کا راستہ اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ اب پاکستانی قوم کا مقدر بدلے گا اور حاسدین دیکھتے رہ جائیں گے۔ یہ قافلہ حسینی اب چل پڑا ہے جو اب اپنی منزل پر ہی رکے گا۔

امام بارگاہ محمد وآل محمد میں منعقدہ جشن مولود کعبہ کے پروگرام میں جاپان بھر سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ثناخوانوں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کئے۔یوکی مسجد سے محمد اقبال نے خوبصورت انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ثاقب الرحمن نے حضرت علی شیر خدا کی شان میں قصیدہ پڑھا تو حاضرین عش عش کر اٹھے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے حب اہل بیت اور شان علی شیر خدا پر مدلل گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اہل بیت سے محبت کرنا ہمار ایمان ہے۔ منہاج القرآن کا خمیر ہی حب اہل بیت سے اٹھا ہے۔

آخر میں حضرت علی شیر خدا کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، احمد سعید بھٹی اور علامہ شکیل احمد ثانی نے کیک کاٹا اور درود وسلام کے بعد پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔علامہ محمد اقبال کمیانی اور انتظامیہ کے دیگر احباب نے عوام الناس اور منہاج القرآن کا عہدیداران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

Top