جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی سالانہ ’معراج النبی (ص) کانفرنس‘

مورخہ: 11 مئی 2016ء

اباراکی کین: منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام اباراکی کین میں سالانہ عظیم الشان معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافط ذوالقرنین نے حاصل کی، جبکہ ثاقب الرحمن، محمد کامران اور حاجی محمد وارث نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے فلسفہ معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سورۃ اسراء کی روشنی میں حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزہ معراج پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معجزہ ہوتا ہی وہ ہے جو انسانی عقل میں نہ آسکے، اگر معجزہ انسانی عقل میں آجائے تو معجزہ نہیں رہتا۔ ہر نبی اپنے زمانے کے مطابق معجزات لے کر مبعوث ہوا جبکہ سرکار دوعالم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ رب العزت نے سراپا معجزات بنا کر بھیجا۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات کی کوئی حد نہیں ہے جبکہ قیامت تک کے لئے حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ معراج انسان کی تیز رفتاری کے لئے خشت اول ہے۔ انہوں نے کہا کہ معجزہ معراج کی فتار اور بلندی تک انسان کبھی نہیں پہنچ پائے گا۔

رپورٹ: حافظ عبدالمصطفی نعیم قادری

تبصرہ

Top