جاپان: امام بارگاہ محمد و آل محمد میں ’سیدہ فاطمۃ الزہرہ کانفرنس‘‎

مورخہ: 12 مئی 2016ء

اباراکی کین: منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور انتظامیہ امام بارگاہ محمد و آل محمد نے سیدہ کائنات سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم وصال پر ’سیدہ فاطمۃ الزہرہ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں ٹوکیو، چیباکین، اباراکی کین اور میتو سمیت نواحی علاقوں سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خطاب کیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد محمد اقبال کیمانی اور محمد تقی نے سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں ہدیہ منقبت پیش کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جگر کا ٹکڑا، حضرت علی شیر خدا کی زوجہ ہونے کے ناطے کائنات کی عظیم بیوی اور امام حسن اور امام حسین رضی اللہ عنہما کی والدہ ماجدہ ہونے کے ناطے کائنات کی عظیم ماں ہیں۔ کائنات کی کل سرداریاں آپ کے پاس ہیں مگر آپ فقر کی شہشاہ ہیں۔ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت ہر عورت کے لئے نمونہ کامل ہے۔

رپورٹ: حافظ عبدالمصطفی نعیم قادری

تبصرہ

Top