قادیانی نوجوان ’عمر مبارک‘ شیخ الاسلام کے خطابات سن کر دائرہ اسلام میں داخل

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز کو گاشی میں جمعۃ المبارک کے خطاب کے بعد قادیانی نوجوان عمر مبارک نے کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اسلام کی چادر اوڑھ لی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نو مسلم امتی کا نام ’محمد عمر مبارک‘ رکھ دیا، جمعۃ المبارک کے اجتماع میں موجود شرکاء نے نومسلم محمد عمر مبارک کے ساتھ بلند آواز میں کلمہ شہادت اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔ فراداً فرداً سب گلے ملے اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

نومسلم نوجوان محمد عمر مبارک نے بتایا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات سن کر قادیانیت سے تائب ہوا۔ نوجوان نے کہا کہ مجھے علامہ محمد شکیل ثانی، سید مطاہر حسین شاہ، سید ثاقب شاہ شیرازی، سید عاطف شاہ اور سید محمد افضل شاہ نے بہت support کیا اور میری اسلام کے حوالے سے رہنمائی کی۔ میں مرتے دم تک عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھوں گا ان شاء اللہ!

علامہ محمد شکیل ثانی نے محسن پاکستان، محسن انسانیت، فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو وقت کا مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کی تربیت کا فیض ہے۔ منہاج القرآن جاپان کے جملہ رفقاء نے نوجوان نو مسلم محمد عمر مبارک کیلئے دعائے خیر کی۔ اسلام اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ درود و سلام پڑھا گیا اور تمام شرکاء کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: حافظ عبدالمصطفی نعیم

تبصرہ

Top