اداکار سہیل احمد عزیزی کا منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا وزٹ

پاکستان کے معروف کامیڈین و اداکار سہیل احمد عزیزی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان مرکز کا وزٹ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے تنظیمی کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اچھا وقت آنے والا ہے اور مایوسیاں ختم ھونے والی ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان علامہ محمد شکیل ثانی نے معزز مہمان کو ویلکم کیا۔ وزٹ کے دوران سہیل احمد نے نماز مغرب منہاج القرآن کے جاپان مرکز میں ادا کی۔

تبصرہ

Top