جاپان: منہاج القرآن کے وفد کی زیر علاج خالد ڈار کی عیادت

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن کے ممتاز سکالر علامہ غلام ربانی تیمور نے گذشتہ روز سکائی ہسپتال میں زیر علاج خالد ڈار کی عیادت کی۔ جو منہاج القرآن کے رفیق اور پرانے ساتھی ہیں۔ علامہ محمد شکیل ثانی اور علامہ غلام ربانی تیمور سمیت دیگر ساتھیوں نے انکو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

رپورٹ: محمد ثاقب الرحمان (ٹوکیو)

تبصرہ

Top