ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ محمد شکیل ثانی کی جاپانی فیسٹیول میں شرکت

ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ محمد شکیل ثانی نے جاپانی فیسٹیول میں شرکت کی اور جاپانی زبان میں ’’اسلام بطور دین امن و سلامتی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ جاپان کے نوداسٹی آفس ھال میں منعقدہ سالانہ فیسٹیول میں جاپان، ویت نام، پاکستان، ملائشیا، انڈونیشیا، ساؤتھ افریقہ، چائنہ، فلپائن، کوریا اور دیگر ممالک کی نمائندگی شامل تھی۔

اس موقع پر علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ اسلام کا دہشت کردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان وہ ھے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ اسلام ہر مذہب کو آزادی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں جوا، شراب اور زنا بھی حرام ہے۔ اسلام غیبت اور چوری سے بھی منع کرتا ہے جو مذہب اپنے ماننے والوں کو جانوروں کے بھی حقوق سکھائے تو وہ دہشت گرد کیسے ھو سکتا ہے۔ جو مسلمان ھے وہ کبھی دہشت گرد نہیں ھو سکتا اور دہشت گرد کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منہاج القرآن اس وقت دنیا کے نوے سے زائد ممالک میں اپنا نیٹ ورک قائم کر چکی ہے اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس کے بانی اور عالمی امن کے داعی ہیں۔

تبصرہ

Top