منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ناگویا میں سالانہ محفلِ میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ناگویا میں 18 نومبر 2018ء کو سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد کی صدارت علی عمران صدر منہاج ایسوسی ایشن کونسل نے کی جبکہ علامہ غلام ربانی تیمور اور محمد شکیل ثانی مہمانِ خصوصی تھے جبکہ محفل میں گردو نواح سے عاشقانِ رسول محمدمصطفیﷺ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

علامہ غلام ربانی تیمور نے خطاب میں رسولِ پاکﷺ کے احکامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمارے لیے اسوۂ حسنہ ہے۔ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ دُنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ عاشقانِ رسولﷺ نبی کریمﷺ سے اظہارِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔ رسول اکرم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں۔ نا صرف ناگویا شہر میں بلکہ پورے جاپان میں ایک جشن کا سماں ہے۔

علامہ غلام رباّنی تیمو ر نے رسول پاکﷺ کی زندگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ولادت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ تلاوتِ قرآنِ پاک ملک محمد عثمان نے نہایت ہی خوب صورت انداز سے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

پروگرام میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی راہ نجات ہے۔ پروگرام میں جاپان بھر سے آئے ہوئے نعت خوانوں نے گُل ہائے عقیدت پیش کیے۔ نعت خواں ثاقب الرحمٰن ٹوکیو سے خصوصی طور پر تشریف لائے اور اپنی خوب صورت آواز میں کلام پیش کیا۔ ثناء خوان ظہیر احمد، عدنان علی، امتیاز ملک، راجہ رضوان نے بھی نہایت خوبصورت انداز میں نعتیہ کلام پیش کیے۔

تبصرہ

Top