جھنگ: دارالفرید میں شیخ الاسلام کی سالگرہ پر تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آبائی رہائش گاہ دارالفرید جھنگ میں 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام دارالفرید فریدیہ ٹرسٹ میں ہوا، جس میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری، رضا المصطفیٰ قادری اور محمد زین العابدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں علامہ غلام مصطفیٰ سرور قادری، علامہ عبدالقدیر، علامہ محمد آصف حجازی، علامہ انیس انصاری، صاحبزادہ الحاج محمد طاہر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے علاوہ طلباء دارالفرید بھی سالگرہ میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

Top