دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں قائد ڈے تقریب، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت

مورخہ: 04 مارچ 2021ء

Quaid Day ceremony in Jhang

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے شرکاء سے اظہار خیال بھی کیا۔

تقریب میں الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر قادری اور تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کیلئےخصوصی دعا کی گئی۔

Quaid Day ceremony in Jhang

Quaid Day ceremony in Jhang

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top