منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام محفل ایصال ثواب برائے شہداء سانحہ آتشزدگی

منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام محفل ایصال ثواب برائے شہداء سانحہ آتشزدگی (کراچی و لاہور) منعقد ہوئی۔ یہ محفل 17 ستمبر 2012ء بروز پیر کو دوپہر 3 بجے مندرہ جماعت خانہ میں ہوئی۔

کراچی اور لاہور میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگواران کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی فیکٹریوں میں آتشزدگی انتہائی افسوس ناک ہے۔ سیلاب اور ایسے واقعات خدا کی طرف سے ہم پر عذاب ہیں، ہمیں قران وسنت کی طرف لوٹنا ہو گا۔ انہوں نے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومتیں ناکام نظر آتی ہیں۔ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے حکومت فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے

انہوں نے کہا کہ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس خوفناک حادثے میں بے سہارا اور یتیم ہو جانے والے مستقبل کے معماروں کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت قائم یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم منصوبے آغوش میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ان بچوں کی تعلیم و تربیت، رہائش اورکفالت کا مکمل ذمہ اٹھائے گی اور ان متاثرہ بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بننے کا موقع فراہم کرے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top