ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں تکمیل پاکستان کا وقت قریب آ گیا ہے : قیصراقبال قادری

ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جن سے جنوبی ایشیا اور عالم اسلام کا عروج وتمکنت وابستہ ہے، راؤ کامران

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر قیصراقبال قادری نے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اقبال اور محمد علی جناح کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار تھا۔ نوجوانوں کے عزم مصمم کے آگے سامراج کی سازشیں ناکام ہوئیں اور پاکستان کا وجود ممکن ہو گیا۔ آج ریاست پاکستان کو بچانے کیلئے نوجوانوں کو استحصالی نظام سے آئینی حدود کے اندر رہ کر ٹکر لینا ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں تکمیل پاکستان کا وقت قریب آ گیا ہے۔ نوجوان انقلاب کو پہلی ترجیح بنا لیں تو رواں سال تبدیلی کا سورج طلوع ہو جائے گا۔

پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جن سے جنوبی ایشیا اور عالم اسلام کا عروج وتمکنت وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کو ڈاکٹر طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کا دن لاکھوں کارکنوں کیلئے تجدید وفا کا دن ہے کہ وہ اس عظیم قیادت کی رہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کریں گے۔ ملت اسلامیہ کے کروڑوں مسلمان ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، روحانی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا عالم گیر پھیلاؤ اور اس کی موثریت اس بات کی گواہ ہے کہ 33 سال کے قلیل عرصہ میں تحریک منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے اور یہ سب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی بدولت ہے۔

پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سینئر نائب صدر علی اوسط نے کہا آج دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں کارکن عہد کرتے ہیں کہ ہم عظیم قائد کی عظیم فکر کے امین بن کر ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ تقریب میں سید علی اوسط، سید ظفر اقبال شاہ، راؤ کامران محمود، طہر صدیقی عصمت اللہ نیازی، عتیق چشتی، محمد اظہر خان، الیاس مغل، لطافت محمود، خان محمد بلوچ، عتیق چشتی، راؤ طیب، عبدالواحد قاسمانی، تسیحہ شفیق، رانی ارشد، فوزیہ جنید اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top