منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی سابق ناظمہ نور فاطمہ انتقال کر گئیں

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی سابق ناظمہ نور فاطمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے باجی نور فاطمہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد منہاج القرآن سلمان فارسی شاہ فیصل کالونی کراچی میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے علاوہ سیاسی و مذہبی قائدین نے بھی شرکت کی۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سید ظفر اقبال، عدنان روف انقلابی، الیاس مغل، منہاج القرآن کراچی کے صدر نعیم انصاری، مسعود عثمانی، مرزا جنید علی، راو اشتیاق احمد، ثناء حفیظ، انعم ذاکر، نصرت اشفاق نے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔

تبصرہ

Top