پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 4 فروری کو کراچی پریس کلب پر مظاہرہ ہو گا

پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس صدر پاکستان عوامی تحریک مشتاق صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 5فروری یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں جلسے، سیمینارز، کانفرنسز، ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں 4 فروری کو شام 4 بجے کراچی پریس کلب پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ پاکستان عوامی تحریک مرکزی سپریم کونسل کے ممبر سید ظفر اقبال کے اعزاز میں 2 فروری اتوار صبح 11 بجے استقبالیہ دیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی تنظیم میں معمولی تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ صاحبزادہ ثاقب نوشاہی سینئر نائب صدر، راؤ کامران محمود جنرل سیکرٹری، ساجدہ جبین ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور آصف اللہ رکھا نے سیکرٹری کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت، بچوں کے اغواء اور زیادتی، سانحہ ماڈل ٹائون کے کیس میں عدم انصاف پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قائدین نے کہا موجودہ حکمران بھی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں مشتاق صدیقی، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، ڈاکٹر شہزاد قریشی، قیصر اقبال قادری، راؤ کامران محمود، اطہر جاوید صدیقی، سید عطاء الرحمن ہاشمی، ساجدہ جبین، عدنان رئوف انقلابی، الیاس مغل اور شفقت شیخ نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top