پتوکی میں خواتین کی محفلِ میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیر اہتمام پتوکی سٹی میں خواتین کی محفلِ میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ عائشہ مبشر نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل گوجرانوالہ کی ٹیم نے دف کے ساتھ نہایت عمدہ انداز میں نعت خوانی کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد محفل میں موجود تھی۔

پروگرام میں محترمہ عائشہ مبشر نے ’’مقامِ مصطفی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آقا علیہ السلام کو وہ شان اور مقام عطا کیا، جو کسی دوسرے نبی اور پیغمبر کو نہ مل سکا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رفعت اور بلندی کائنات میں کسی دوسرے انسان کو نصیب نہیں ہوئی۔ آج حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں بھی یہ فیض جاری ہے کہ جو مقام امت محمدی کا ہے، وہ کسی دوسری امت کو نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو آقا علیہ السلام کی سنت کا اتباع کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں اتباع مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تبدیلی پیدا کرنا ہوگی۔

پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top