کھڈیاں: منہاج ویمن لیگ کی محفل میلاد

منہاج القرآن ضلع قصور کی تحصیل کھڈیاں میں منہاج ویمن لیگ کھڈیاں نے خواتین کی محفلِ میلادِصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ اُ مِّ کلثوم قمر نے کی۔ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

محفل میں تلاوت و نعت کے بعد منہاج نعت کونسل نے اپنے مخصوص انداز کے ساتھ نعت خوانی کی۔ مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ اُ مِّ کلثوم قمر نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسی علیہ السلام تک سب انبیاء علیھم السلام نے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منایا اور اس میں ہر نبی کا الگ الگ انداز تھا، جس کے ذریعے اس نے آقا علیہ السلام کی ولادت کی خوشی منائی۔ آج امت ہونے کی حیثیت سے ہم یہ فرض عین ہے کہ ہم بھی سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منائیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ کا شکر ادا کریں۔ محفل نعت کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top