قصور: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفٰی (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 27 دسمبر 2016 کو کھڈیاں خاص قصور میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور کارکنان سمیت خواتین نے شرکت کی۔ محفل سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تربیت ام کلثوم قمر نے خطاب کیا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد منہاج نعت کونسل لاہور نے بارگاہِ نبوی میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے ام کلثوم قمر کہا کہ حبِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لازمی اور اہم تقاضا احترامِ رسول ہے- یہ تو ایسی بارگاہ ہے جہاں حکم عدولی کی تو کیا گنجائش ہوتی، یہاں اونچی آواز سے بولنا بھی غارت گرِ ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا یہ ہے کہ زندگی کے تمام معاملات میں قدم قدم پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کی جائے۔ وہ محبت جو سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنا نہ سھا ئے محض دھوکہ اور فریب ہے۔ وہ محبت جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت و پیروی نہ ہو محض لفاظی اور نفاق ہے۔

تبصرہ

Top