تحریک منہاج القرآن قصور ‏A کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن قصور ‏A کا ہنگامی اجلاس 21 دسمبر 2017 کو پیرو والا روڈ قصور شبیر احمد طاہر کے ڈیرہ پر منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت محمد اشرف ضیغم نے کی۔ مرکزی نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن محمد رفیق نجم اور سیکرٹری کوارڈینیشن سنٹرل پنجاب چوھدری ریاست علی چدھڑ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج القرآن ضلع قصور اے کے پی پی حلقہ جات الہ آباد، کھڈیاں، مصطفیٰ آباد للیانی، منڈی عثمان والہ، راجہ جھنگ اور قصور سٹی سے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس میں نجم رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کے ہوتے ہوئے ماڈل ٹاون کیس کا انصاف ملنا ناممکن لگ رہا تھا لیکن باقر نجفی رپورٹ شائع ہونا بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کیساتھ انصاف کی آئینی و قانونی جنگ لڑی اور اب بھی ہماری نظر عدالتوں پر ہے۔ وقت آنے پر قاتل حکمرانوں کو تختہ دار پر لٹکنا ہوگا۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top