پتوکی: قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘

مورخہ: 15 مارچ 2019ء

پتوکی میں قرآن کانفرنس

تحریک منہاج القرآن پتوکی ضلع قصور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ انمول شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی کواڈینیٹر تنظیمات چوھدری ریاست علی چدھڑ، تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم ندیم مصطفائی، منہاج القرآن پتوکی، قصور، منہاج القرآن الہ آباد اور منہاج القرآن چونیاں کے عہدیداروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام میں پتوکی اور گردونواح سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جن میں مختلف سیاسی و سماجی، مذہبی، علماء و مشائخ کرام، صحافی برادری اور خواتین بھی شامل تھیں۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے مقامی قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے محاسن پر روشنی ڈالی اور شیخ الاسلام کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں 5 ہزارسے زائد موضوعات اور 20 ہزارسے زائد ذیلی مضوعات ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اس انسائیکلوپیڈیا کواپنے گھروں کی زینت بنائیں اور اپنی آئندہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے تمام مسائل کی اصل وجہ قرآن پاک سے دوری ہے۔ جب سے دنیا کو اللہ پاک نے تخلیق کیا ہے ۔ کائنات کی تخلیق، انسان کی تخلیق، سائنسی علوم، معاشرتی علوم، دینی ودنیوی علوم کاسرچشمہ قرآن پاک ہے۔ قیامت تک جتنے بھی علوم ظاہر ہوں گے ان کاذکر قرآن مجید میں موجودہے۔ جب تک دنیا قائم رہے گی ان تمام علوم سے فائدہ اٹھایا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں چونکہ 200 سال سے انگریزسامراج نے حکومت کی تواس نے ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو قرآن سے دور کرنے کیلئے دینی علوم اور عصری علوم کی اصطلاح استعمال کی اور اس کو بطور نظام ہم پرمسلط کردیا۔ دینی علوم رکھنے والے لوگ عصری علوم سے نابلد ہیں اورعصری علوم والے دینی علوم سے ناواقف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بطور معاشرہ مختلف گروہوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ حقیقت میں قرآن پاک تمام دینی اورعصری علوم، ماضی ومستقبل کے تمام علوم کااحاطہ کرتاہے۔

اس سے پہلے مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ پتوکی کے نوجوانوں نے پتوکی آمد پر ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور بھرپور استقبال کیا اورایک ریلی کی شکل میں ہال تک پہنچایا۔

قرآن کانفرنس کا استقبالیہ رانا محمداشرف ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک اور ملک نقاش قادری صدر تحریک منہاج القرآن پتوکی نے پیش کیا اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

قرآن کانفرنس سے صدر تحریک منہاج القرآن قصور بی حامد سعید قادری نے خطاب کیا۔ چوہدری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوارڈینیٹر نے خصوصی شرکت کی۔
راناممتازعلی خاں صدر انجمن تاجران ضلع قصور نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، دینی اورسیاسی کاوشوں کا معترف ہوں اور ڈاکٹر صاحب کی عالمی خدمات کو سلام پیش کرتاہوں۔ دینی حوالے سے کیے گئے کام کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے بطور ورکر کام کروں گا۔ آج اس موقع پر میں منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ لینے اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے 20 سیٹ لوگوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
قرآن کانفرنس سے معروف مذہبی اسکالرحضرت علامہ حکیم احمد علی ایڈووکیٹ نے اظہارِ خیال کیا اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف ڈاکٹر کا بہت بڑاعلمی کارنامہ ہے جو صدیوں تک یادرکھاجائے گا۔

معروف این ۔ جی۔ او NK فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر چوہدری عامر علی نے 20 سیٹ قرآنی انسائیکلوپیڈیا خریدنے کا اعلان کیا اور اس کے لیے ایک لاکھ روپے کا چیک خرم نوازگنڈاپور کو پیش کیا۔

قرآن کانفرنس سے منہاج علماء کونسل کے صدر علامہ محمد بخش فریدی نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اسلام اور پاکستان کے حوالے سے خدمات پرروشنی ڈالی۔

معروف صحافی اورہزارہ ماڈل سکول کے ڈائریکٹر وقاص احمد خان نے اظہارِخیال کیا اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے قرآن کے پیغام عام کرنے کیلئے بہت بڑاکارنامہ سرانجام دیاہے۔ ایک عام پڑھالکھاانسان بھی قرآن پاک سے رہنمائی لے سکتاہے۔

قرآن کانفرنس سیے تنویر احمد سدھو ریجنل ہیڈ ’’اپنا بینک‘‘ نے بھی اظہار خیال کیا اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کی لائف ممبرلینے کا اعلان کیا۔

اعجاز بٹ صدر فلاورز منڈی پتوکی نے قرآن کانفرنس میں 2 قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سیٹ بطورگفٹ دینے کا اعلان کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر قرآنی انسائیکلو پیڈیا خریدنے والے 25 احباب کو خرم نوازگنڈاپور سے سیٹ وصول کیے جبکہ ترجمہ عرفان القرآن کے دس سیٹ بھی مختلف احباب میں تقسیم کیے گئے۔

اس سے پہلے مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ پتوکی کے نوجوانوں نے پتوکی آمد پر ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور بھرپور استقبال کیا اورایک ریلی کی شکل میں ہال تک پہنچایا۔ قرآن کانفرنس میں نقابت کے فرائض ندیم مصطفائی نائب ناظم سنٹرل پنجاب اور حافظ حسن سردار ناظم دعوت ضلع قصور نے ادا کئے۔ پروگرام کا اختتام دعا کیساتھ ہوا۔

رپورٹ: شیخ نواز شریف

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

پتوکی میں قرآن کانفرنس

تبصرہ

Top