پتوکی (قصور): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 200 مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز کی تقسیم

اس وقت دنیا سمیت پاکستان کوروناوائر س کی شدید زد میں ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں غریب، مستحق اوردیہاڑی دارطبقہ متاثر ہوا ہے وہاں پر متوسط سفیدپوش طبقہ بھی شدید طرح متاثر ہوا ہے۔ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ ملک بھر کی طرح پتوکی میں بھی مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دکھی اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کے احکامات جاری کیے ہیں۔ قائد تحریک کی ہدایات کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پوری دنیا میں بے سہارا، دکھی اور مستحق افراد کی مدد کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پتوکی نے بھی مقامی سطح پر راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا۔ محمد ندیم مصطفائی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کی سربراہی میں 200 گھرانوں کی باقاعدہ لسٹیں تیارکی گیئں۔ اسکے بعد جاوید اختربٹ ناظم ضلع قصور اور ملک نقاش قادری صدر ٹی ایم کیو پتوکی نے یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں پر ٹیمیں تشکیل دیں۔ جنہوں نے موٹرسائیکل کے ذریعے مستحق افراد کے گھروں میں راشن پیک پہنچائے۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ اورمنہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان نے پھرپور شرکت کی۔

رپورٹ: تنویر حسین مصطفوی

تبصرہ

Top